ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پرانے ہسپتال کی عمارت بے توجہی کا شکار - ہسپتال حکام کے خلاف سخت برہمی

ہسپتال کی پرانی عمارت کی دیکھ ریکھ نہ ہونے پر مقامی افراد نے ہسپتال حکام کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بانڈی پورہ: پرانے ہسپتال کی عمارت بے توجہی کا شکار

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کچھ عرصہ قبل ضلع ہسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کے بعد پرانے ہسپتال کی عمارت کو خالی کرکے چھوڑ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ہسپتال کی مختلف عمارتوں کے در و دیوار ٹوٹنے لگے ہیں۔

بانڈی پورہ: پرانے ہسپتال کی عمارت بے توجہی کا شکار

ہسپتال کی پرانی عمارت کی دیکھ ریکھ نہ ہونے پر مقامی افراد نے ہسپتال حکام کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہسپتال کی پرانی عمارت کے ایک حصے میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے ہفتہ روزہ کام ہوتا ہے۔

مقامی لوگوں نے پرانی عمارت میں بی ایم او، ڈپٹی سی ایم او اور دیگر دفاتر منتقل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عمارت کی دیکھ ریکھ ہو سکے اور اسے منہدم ہونے سے بچایا جا سکے۔

ادھر اے سی آر بانڈی پورہ ریاض احمد بیگ کا کہنا ہے کہ عمارت میں بی ایم او اور دوسرے دفاتر منتقل کئے جائیں گے اور اس حوالے سے بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.