مقامی ذرائع کے مطابق پولیس ایس۔ او۔ جی اور دیگر کئی سیکورٹی ایجنسیز نے میر بازار میں ایک ناکہ لگایا تھا جس دوران ایک نجی گاڑی کو روکا گیا جس میں سوار عسکریت پسندوں کے دو معاون تھے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی کو روکنے کے فورا بعد ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور دوسرے کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پنسدوں کا معاون پرویز احمد ماتو ولد منظور احمد ماتو ساکنہ کھڈونی کولگام کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ معاون سے لاکھوں روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ معاون کا بھائی عسکریت پسند تھا جو چند ماہ قبل ایک تصادم کے دوران ہلاک ہوگیا۔تاہم کولگام پولیس اس بات کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔