ETV Bharat / state

حاجی نثار حسین کی رحلت پر تعزیت کا اظہار - حاجی نثار کی رحلت

کرگل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر و چیئرمین فیروز احمد خان نے سینئر افسر حاجی نثارحسین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حاجی نثار حسین
حاجی نثار حسین
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:31 PM IST

حاجی نثار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ سی اے ٹی پی لداخ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

سی ای سی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی روح کو سکون اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کو صبر و تحمل کی دعا کی ہے۔

ایگزیکٹو کونسلر برائے آر اینڈ بی و انفارمیشن مبارک شاہ نگوی نے بھی حاجی نثار حسین کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

ای سی شاہ نے کہا کہ وہ ایک وقف شدہ افسر تھے جنہوں نے اپنے دور میں ہمیشہ عام عوام کے فائدے کے لئے کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بے وقت وفات پر لداخ انتظامیہ کو بڑا نقصان ہے۔

دریں اثناء ایل اے ایچ ڈی سی کے ایگزیکٹو کونسلرز اور کونسلرز نے حاجی نثار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک پرعزم افسران میں سے ایک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا

لداخ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کرگل، ایف سی ایس اینڈ سی اے ایمپلائز یونین کرگل کے علاوہ ضلعی افسران و اہلکاروں نے بھی حاجی نثار حسین کے انتقال پر تعزیت کی ہے

سبھی افراد نے اہل خانہ سے سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.