انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد لداخ کے پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو ملک کے مختلف ریاستوں سے انخلاء کرانے کی ایک منظم لائحہ عمل طے کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ کیلئے ضرورت پڑنے پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ ان کے لئے جگہ اور کھانے پینے کے تمام تر انتظامات کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ کرگل کے مذہبی ادارے و سماجی تنظمین کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ ساتھ دے رہے ہیں۔