ETV Bharat / state

اننت ناگ: جیل میں کورونامتاثرین کی تعداد میں اضافہ - kashmir latest

ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں کورونا وائرس متاثرہ قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں کورونا وائرس متاثرہ قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:18 PM IST

دراصل 11 جولائی کو مذکورہ جیل میں قید جے کے ایل ایف کے بانی محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ظہور احمد بٹ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس کے بعد جیل حکام نے اسٹاف سمیت قیدیوں کے جانچ نمونے اکٹھا کرنا شروع کیے۔

جن میں سے پہلے انتالیس اور آج مزید 52 قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی کووڈ 19 مثبت قیدیوں کی مجموعی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اننت ناگ میں صرف80 قیدیوں کو رکھنےکی گنجائش ہے جبکہ اس میں 192 قیدیوں کو قید رکھا گیا ہے۔

جیل میں مہلک وبا پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کے افراد خانہ پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ جیل میں بھیڑ بھاڑ اور احتیاطی تدابیر کے فقدان کے حوالہ سے وہ اپنے قیدیوں کو لے کر کافی فکر مند ہو گئے ہیں۔

ادھر مذکورہ جیل کے سپرانٹنڈنٹ سہروز احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ قیدیوں کو ہائی گراونڈ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے لئے عارضی طور ویلنیس سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں معقول پروٹوکول کے اندر بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.