ETV Bharat / state

PDP Spokeperson باغی رہنما پی ڈی پی کے دروازے پر پھر سے دستک دے رہے ہیں، پارٹی ترجمان - پی ڈی پی کے ترجمان نجم الثاقب

یپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان نجم الثاقب نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے رہنما آج پی ڈی پی کے دروازے پر پھر سے دستک دے رہے ہیں ۔وادی میں انتخابات سے قبل ناراضگی رہنماوں کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا مثبت پہلو ہے۔

باغی رہنما آج پی ڈی پی کے دروازے پر پھر سے دستک دے رہے ہیں

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 12:31 PM IST

باغی رہنما آج پی ڈی پی کے دروازے پر پھر سے دستک دے رہے ہیں

اننت ناگ: پی ڈی پی کے ترجمان نجم الثاقب نے کہا کہ شاید ناراض رہنماؤں کو اب احساس ہونے لگا ہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سیاسی جماعت ہی عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ پی ڈی پی ایک واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے کبھی بھی کسی بھی حال میں حالات کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ہر حالات میں ہمیشہ چٹان کی طرح ڈٹی رہی۔ اس لیے رہنماؤں کو لگ رہا ہے کہ انہوں نے اُس وقت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے کنارہ کشی کرکے بڑی بھول کی تھی۔

نجم الثاقب نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے کئی سینئر رہنماوں نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔ ہائی کمان کی جانب سے اس پر غور و خوص کیا جا رہا ہے اور پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اس پر حتمی فیصلہ لینے کی مجاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو توڑنے کے لئے کافی کوششیں کی گئیں۔ ایسی سازشیں کی گئیں کہ کئی سینئر رہنما پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، لیکن پارٹی کارکنان اس کے باوجود بھی ڈٹے رہے، یہی وجہ ہے کہ آج وہی لیڈران پھر سے پارٹی میں واپس شامل ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AB Rahman Veeri پی ڈی پی مظلوم قوم کی بہتر ترجمانی کی اہل: عبدالرحمان ویری

ترجمان نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ایک واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو ہر محاذ پر جموں و کشمیر کی ترجمانی کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں حکمرانی کرکے پی ڈی پی نے یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ جب ان کی حکومت تھی، اس وقت جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی راہیں کھول دی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.