ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے نودل میں تقریباً اکتیس برس کے بعد نودل چورم یاترا کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کشمیری پندت برادری سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں خصوصی پوجا پاٹھ میں شمولیت کی۔تیرتھ یاترا پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
کشمیری پڈت برادری سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں خصوصی پوجا پاٹھ میں شمولیت کی اس موقع پر مقامی مسلمانوں نے پنڈت بھائیوں کا استقبال کیا۔ خصوصی پوجا پاٹھ کے بعد کشمیر کے امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔
پنڈت برادری نے انتظامیہ یہ طرف سے کیے گیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ، بھاجپا کے ترجمان الطاف ٹھاکر، ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے سراف دیگر لیڈران نے بھی شمولیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Sanjay Saraf on JK Election کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو صرف انتخابات سے مطلب ہے، سنجے سراف
مقامی مسلمانوں نے پنڈت بھائیوں کا استقبال کرتے ہوئے بھائ چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مندروں کی محافظ کمیٹی کے ایک عہدیدار چونی لال بٹ نے بتایا کہ امرناتھ یاترا اختتام پزیر ہونے کے بعد ہر سال نودل چورم کا یہ تہوار منایا جاتا ہے