ETV Bharat / state

خاتون رہنما کا بی جے پی سے استعفیٰ

مرازی گنڈ سوپور میں بی جے پی رہنما معراج الدین ملہ کے اغوا کے اگلے ہی دن، ہندواڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رہنما نے آج پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:19 PM IST

خاتون رہنما نے بی جے پی سے کنارہ کشی کر لی

نمائندے سے بات کرتے ہوئے مبینہ بانو نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم ذاتی وجوہات کے بنا پر وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما وسیم باری کی ہلاکت کے بعد شمالی کشمیر میں متعدد کارکنوں نے بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کی۔

ادھر ایس پی ہندواڑہ ڈاکٹر سندیپ چکرورتی نے وہاٹس ایپ کے ایک بیان میں مبینہ بانو کے استعفی کی تصدیق کی۔

ایس پی نے بتایا کہ موصوفہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے۔ دریں اثنا بی جے پی شمالی کشمیر کے انچارج مدثر احمد وانی نے موصوفہ کے استعفی کو سیاسی داؤ پیچ سے تعبیر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے استعفیٰ سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.