ETV Bharat / state

رفیع آباد میں منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 11:21 AM IST

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور تھانے کی پولیس نے رفیع آباد میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران منشیات بھی برآمد کی۔

سوپور پولیس نے رفیع آباد میں منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وادی کے بیشتر اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسی درمیان بارہمولہ ضلع کے سوپور تھانے کی پولیس نے رفیع آباد میں منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران منشیات بھی برآمد کی۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ واٹرگام کی ایک پولیس پارٹی نے چجھامہ میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے SPASMOPROXYVON Plus کے 31 کیپسول اور 04 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اس کی شناخت الطاف حسین یتو ولد فاروق احمد یتو R/O چجھامہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس ڈنگیوچہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: بونیزیل کا واٹر فلٹریشن پلانٹ پانچ سال گزرنے کے باوجود تکمیل کا منتظر

جموں کشمیر پولیس عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.