لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے ریاست کی موجودہ سلامتی صورتحال اور ملی ٹینسی مخالف آپریشنوں کے لیے فوج کی کاروائیوں کے بارے میں گورنر کو تفصیلات دیں۔
گورنر نے سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے مابین قریبی تال میل کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ گورنر اور فوجی کمانڈر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا سابق ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے بھی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ گورنر اور مظفر بیگ نے عوامی اہمیت کے حامل کئی معاملات اور ریاست کی مجموعی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
گورنر نے مظفر بیگ پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبودی کے اقدامات کو مزید فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں۔