ETV Bharat / state

سکمز صورہ اور جے ایل این ایم رعناواری میں معمول کا کام بحال

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 11:20 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال کو 15 ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جہاں مریضوں کا علاج شروع ہوگیا ہے۔

jk_ sri_ restoration of normal functioning_skims_Jlnm_ hospitals_7205518_dry
سکمز صورہ اور جے ایل این ایم رعناواری میں معمول کا کام بحال

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں معمول کا کام کاج شروع ہوگیا ہے۔

جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں 15 ماہ بعد دوبارہ معمول کا کام کاج شروع کردیا گیا ہے۔ سکمز صورہ میں بھی او پی ڈی پھر سے بحال ہوگیا ہے جب کہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے 9 وارڈس میں مریضوں کا داخلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

جے ایل این ایم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ساتھ مشاورت کے بعد اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہسپتال کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ہسپتال میں صرف 4 کووڈ مریض زیر علاج تھے، جنہیں ڈی آر ڈی او ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب ہسپتال میں معمول کا کام کاج سینیٹائزیشن اور صفائی کے بعد بحال ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سوپور میں آگاہی مہم کا آغاز

اس سے قبل سکمز صورہ میں بھی او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہسپتال میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر ہسپتال کے 9 وارڈس جن میں میڈیکل آبزرویشن، سرجیکل آنکالوجی، یورولوجی، پلاسٹک سرجری اور شعبہ اطفال وغیرہ وارڈس شامل ہیں، میں دوبارہ مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ ادھر ہسپتال کا رجسٹریشن کاؤنٹر مریضوں کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر رواں برس اپریل مہینے کی 8 تاریخ سے اسپتال میں معمول کی او پی ڈی کو بند کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.