ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن اصغر ملک کے مطابق ضلع پولیس رامبن نے مصدقہ اطلاع گورنمنٹ مڈل سکول بھٹیاڑی کے قریب ناکہ لگا کر ایک مشکوک شخص جو رامبن بس اسٹینڈ طرف جارہا تھا کی تلاشی شروع کردی۔
تلاشی کے دوران سمگلر کے بیگ سے800 گرام چرس برآمد کر کے سمگلر کیول سنگھ ولد انگریز سنگھ ساکنہ گام تحصیل و ضلع رامبن کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدہ افراد کے خلاف رامبن پولیس تھانہ میں منشیات ایکٹ زیر علت 06/2020ریر دفعہ 8/20 NDPS کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔