کنڈ کولگام میں زیارت شریف حضرت نور شاہ ولی بغدادی کا سالانہ عُرس پاک عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر رات بھر درودُ و اذکار کی محفلین آراستہ ہوئیں۔
رات بھر شعب خانی کے بعد صبح نماز فجر پر زیارت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ عُرس پاک پر عقیدت مند دور دور سے آتے ہیں۔ کہا جاتا ہے اس روز کرشماتی طور ایک چشمہ بھی نکل آتا ہے جو واسک ناگ کے نام سے مشہور ہے اور اس کا پانی سارے جنوبی کشمیر کو سہراب بھی کرتا ہے۔