وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چڈوورا قصبے میں پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور کی بدھ کے روز بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔
ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ابوبکر صدیق ولد سہراب علی کے طور پر ہوئی ہے۔
مزدور کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔