ETV Bharat / state

شوپیان میں غیر ریاستی ڈرائیورز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں - دو ڈرائیور شدید طور پر زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں حالیہ غیر ریاستی تاجر اور ڈرائیورز کی ہلاکتوں کے بعد ملک کی باقی ریاستوں سے آئے ہوئے ٹرک ڈرائیورز کو شوپیان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

شوپیان میں غیر ریاستی ڈرائیورز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 4:15 PM IST

شوپیان پولیس نے مغل روڈ پر ہیر پورہ علاقے کے پاس اور شوپیان سرینگر روڈ پر ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے پاس پہرے بٹھا دیے ہیں اور جو بھی کوئی غیر ریاستی ٹرک ڈرائیور شوپیان میں لوڈنگ کے لیے ہزاروں کلومیٹر فاصلہ طے کر کے آرہے ہیں انہیں خالی واپس بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ضلع شوپیان میں تین ٹرک ڈرائیورز اور ایک سیب بیوپاری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو ڈرائیور شدید طور پر زخمی بھی ہوئے تھے۔

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد آج وادی میں 85ویں روز بھی بندشوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

Intro:Body:

Non-local truckers asked to leave south Kashmir after back to back militant attacks

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.