ETV Bharat / state

امسال شب قدر کی کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوپائی

author img

By

Published : May 21, 2020, 9:09 PM IST

وادی کے اطراف واکناف میں امسال شب قدر کا اہتمام مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں اور امام بارگاہواں کے بجائے غیر روائتی طور گھر میں ہی کیاگیا ۔

امسال شب قدر کی کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوپائی
امسال شب قدر کی کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوپائی

کشمیر وادی میں کروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافے اور انتظامیہ کی جانب سے لاکڈاون کی وجہ سے شب قدرکی کوئی بھی اجمتاعی تقریب منعقد نہیں ہوسکی ۔جبکہ اجتماعی طور عبادات پر عائد پابندی کے نتیجے میں مساجد اور درگاہوں میں شب قدر کی مناسبت سے منعقد ہونے والے بڑی بڑی اور روح پرور تقریبات منعقد نہیں ہو پائی۔

ایسے میں یہ پہلا موقعہ ہے جب لیلتہ قدر کا اعظیم شب جامع مسجدسرینگر ،درگاہ حضرت بل،خانقاہ معالی سرینگر ،زیارت حضرت شیخ حمزہ مخدوم (رح)، آستان عالیہ حضرات شیخ العالم( رح) چرار شریف ،بقعیہ عالیہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) سمیت وادی کے دیگر آستانوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعی طور انجام نہیں دیا گیا ۔

اگرچہ سرینگر میں شب قدر کے حوالے سے سب سے بڑی مجلس تاریخی جامع مسجد میں ہوا کرتی تھی ۔لیکن امسال یہاں کے منبر ومحراب بھی خاموش رہے ۔

واضح رہے کروناوائرس کےخظرات اور خدشات کے پیش نظر یو ٹی انتظامیہ نے لوگوں سے تاکید کی تھی کہ لوگ لیلتہ القدر کا شب اپنے اپنے گھروں میں ہی انجام دے۔

ادھر علماء دین، مفتان کرام اور دیگر دینی اور مزہبی تنظیموں نے بھی اعلان کیا تھا کہ کوروناوائرس کی سنگینی اور مبتلہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے شب قدر کی اجتماعی تقریب انجام نہیں دی جائے ۔بلکہ معمولات کے مطابق لوگ گھروں میں ہی انفرادی طور نمازوں ،ذکرو ازکار ،توبہ اسغفار اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.