ETV Bharat / state

وادی میں صنعتوں کا اندراج نہیں - اردو نیوز

جموں و کشمیر انڈسٹریز اور کامرس کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ہمارے اندراج (رجسٹریشن) کا سارا نظام انٹرنیٹ پر ہی منحصر ہے، اور وادی میں عوام کو انٹرنیٹ خدمات میسر ہی نہیں ہیں تو وہ اپنی صنعتوں کا اندراج کیسے کرا سکتے ہیں۔

کوئی بھی رجسٹریشن نہیں
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 10:18 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ 107 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال اور مواصلاتی نظام کی معطلی کے سبب جموں و کشمیر میں کسی بھی صنعت یہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا اندراج (رجسٹریشن) نہیں ہو پایا ہے۔

کوئی بھی رجسٹریشن نہیں

ای ٹی وی بھارت سے کیمرے پر بات نہ کرنے کی شرط پر جموں و کشمیر انڈسٹریز اور کامرس کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ہمارے اندراج (رجسٹریشن) کا سارا نظام انٹرنیٹ پر ہی منحصر ہے، اور وادی میں عوام کو انٹرنیٹ خدمات میسر ہی نہیں ہیں تو وہ اپنی صنعتوں کا اندراج کیسے کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے چند عارضی انٹرنیٹ سینٹرس کو ناکافی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دفتر میں کئی افراد اندراج کے تعلق سے آئے تھے لیکن ہم اُن کی مدد نہیں کر پائے کیوں کی اُن کو اندراج کے دستاویزات آن لائن ہی جمع کرنے ہیں۔ اس تعلق سے ہم نے جب اُن کو انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے کھولے گئے انٹرنیٹ مراکز جانے کو کہا تو اُن کا جواب تھا کہ وہاں پرائیویسی اور سیکورٹی کا فقدان ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370اور دفعہ 35اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی کے بعد گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشوں اور قدغنوں کے علاوہ بشمول انٹرنیٹ تمام طرح کے مواصلاتی نظام کو معطل کیا گیا تھا۔

گرچہ انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار لینڈ لائن خدمات کو بحال کرنے کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بحال کرنے کے علاوہ ضلع صدر مقامات پر عوام کے لئے عارضی انٹرنیٹ سنٹر قائم کیے تاہم ابھی تک پری پیڈ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ خدمات کو بحال نہیں کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.