ETV Bharat / state

No Rainfall Predicted in Jammu جموں میں اگلے 48 گھنٹوں تک بارش کا امکان نہیں - موں سمیت مختلف اضلاع

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو جموں اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ اس خبر سے عام لوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی ہے۔

جموں میں اگلے 48 گھنٹوں تک بارش کا امکان نہیں

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 2:00 PM IST

جموں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے موسلاداھار بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش نا ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اس سے حالت میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق جموں میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے اس بار کم بارش کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ دو روز میں موسم میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ موسم زیادہ تر صاف رہے گا۔ درمیان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں آج اور کل موسم صاف رہے گا۔ وہیں، 26 جولائی سے 28 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جموں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج مطلع ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان کم ہے۔ جموں و کشمیر کے اکھنور میں گزشتہ روز موسلادھار بارش نے تباہی مچائی۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث پھنسے 105 افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Restoration of work after cloudbrust کولگام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے راحت رسانی کا کام شروع

قاضی کنڈ میں 23.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 22.5 ملی میٹر، گلمرگ میں 19.4 ملی میٹر، سری نگر میں 9.0 ملی میٹر، کپواڑہ میں 4.5 ملی میٹر، بانہال میں 4.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 19.3، کٹرا میں 48.0 ملی میٹر، بھدرواہ میں 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.