ETV Bharat / state

'فاروق عبداللہ شیر کشمیر کا بیٹا ہے، کوئی ڈرا نہیں سکتا'

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 4:19 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ شیر کشمیر کے بیٹے ہیں اور ان کو کوئی ڈرا نہیں سکتا ہے۔

'فاروق عبداللہ شیر کشمیر کا بیٹا ہے،مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا'

سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر نوائے صبح میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے مثبت نتائج پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ان کو مضبوط رہنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں اور بھی آزمائشیں آئیں گے جن کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

'فاروق عبداللہ شیر کشمیر کا بیٹا ہے، مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا'

فاروق عبداللہ کا اشارہ حالیہ ای ڈی کی جانب سے انکی جائیداد کو ضبط کرنے کے متعلق تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے پاداش میں ان کا گھر اور ان کی دیگر جائیدادیں ضبط کرنے کے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا۔

گپکار الائنس کے ساتھ متحدہ انتخابات لڑنے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل قدم تھا تاہم بڑے مقاصد اور جموں و کشمیر کی عوام کے مفاد کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے متحدہ طور 110 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے جن میں نیشنل کانفرنس نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.