ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: لوگوں نے گھروں میں نماز جمعہ ادا کی - لوگوں کو گھروں میں نماز جمعہ پڑھنے کی اپیل

وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج بھی لوگوں سے گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

لاک ڈاؤن: لوگوں نے آج بھی گھروں میں نماز جمعہ ادا کی

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 6:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بھی سڑکیں و بازار سنسان نظر آئے۔ وہیں لوگوں کی نقل و حمل پر بھی قدغن لگا دی گٸی تھی تاکہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ ہوں۔ جس سے کورونا واٸرس کی مہلک بیماری کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن: لوگوں نے آج بھی گھروں میں نماز جمعہ ادا کی

دریں اثنإ آج ضلع کے کسی بھی مسجد یا خانقاہ میں اجتماعی طور نماز ادا نہیں کی گٸی۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی اور حکام کی ایڈوئزری پر عمل کیا۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے لوگ اضطراب میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ وہیں اس وائرس سے وادی کشمیرکے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے اس وبا کو روکنے کے لیے تمام تر اقدمات کیے جا رہے ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وادی میں انتظامیہ نے تمام اجتماعات پر روک لگا دی ہے اور لوگوں کو نماز جمعہ اپنے ہی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی۔

آج بھی انتظامیہ نے جمعہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے، یہاں تک کہ وادی کشمیر کی بڑی مسجدوں اور خانقاہوں کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور لوگوں کی نقل حرکت پر پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.