ETV Bharat / state

No Electricity In Indoor Stadium Tral انڈور اسپورٹس گراونڈ ترال میں بجلی نہ ہونے سے کھلاڑی مایوس - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اسٹیڈیم میں بجلی نا ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انڈور اسپورٹس گراونڈ ترال میں بجلی نہ ہونے سے کھلاڑی مایوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 4:51 PM IST

انڈور اسپورٹس گراونڈ ترال میں بجلی نہ ہونے سے کھلاڑی مایوس

پلوامہ: ایک ایسے وقت میں جبکہ ایل جی انتظامیہ یو ٹی کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے زرکثیر صرف کر رہی ہے تاہم جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے انڈور اسٹیڈیم میں بجلی سپلائی نہ ہونے سے ترال علاقے کے کھلاڑی نالاں نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اسٹیڈیم میں بجلی نا ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انکی مانگ ہے کہ اگر سرکار اس بڑے پروجیکٹ کے لیے بجلی کا کنکشن فراہم نہیں کر سکتی تو پھر اس اسٹیڈیم کو بنانے کا فایدہ کیا ہے۔

مقامی کھلاڑیوں نے بتایا کہ بجہ ونی کے مقام پر بناے گیے اس انڈور اسٹدیم کو بڑے طمطراق کے ساتھ افتتاح کیا گیا اور کہاگیا کہ اسے ترال علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا لیکن ستم ظریفی ہے کہ پروجیکٹ بنا کر اس اسٹیڈیم کے لیے سپورٹس کونسل بجلی سپلائی بحال کرنے میں اب تک یکسر ناکام نظر آ رہا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کو، بتایا کہ انڈور سپورٹس گراونڈ کے اندر بجلی سپلائی جو عارضی طور لائ گئی تھی اسکو محکمہ بجلی نے کاٹ دیا ہے کیونکہ محکمہ بجلی کے ملازمین کے بقول انڈور سپورٹس گروانڈ کی انتظامیہ نے ایگریمنٹ ہی نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ganderbal Press Association گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اہتمام

کھلاڑیوں کے بقول انڈور سپورٹس گروانڈ میں دن کے دوران کھلاڈی کھیل نہیں سکتے شام کے اوقات تو بات ہی نہیں کیونکہ پورے انڈور سپورٹس گراونڈ میں اندھیرے کا راج ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.