ETV Bharat / state

حضرت شاہ ہمدان (رح) کے عرس کی اجتماعی تقریب نہ ہوسکی - coronavirus

یہ دوسرا موقعہ ہے جب حضرت سید علی ہمدانی (رح) کے سالانہ عرس پاک کی تقریب منسوخ کی گئی۔

حضرت شاہ ہمدان (رح) کے عرس کی اجتماعی تقریب نہ ہوسکی

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 11:47 AM IST

آج حضرت میر سعد علی ہمدانی( رح) کا 655 واں عرس مبارک ہے لیکن عالمی وبا کروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر امسال حضرت شاہ ہمدان ( رح) کے عرس پاک کی مناسبت سے کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔

سرینگر کے شہر خاص کے خانقاہ معلی علاقہ میں جہلم کے کنارے پر واقع میر سید علی ہمدانی کی زیارت گاہ 600سال پرانی ہے۔وادی کی دیگر تمام زیارت گاہوں ،درگاہوں اور خانقاہوں کی طرح مارچ کے مہینے سے خانقاہ معلی کے دورازے بھی مقفل ہیں ۔

واضح رہے یہ دوسرا موقعہ ہے جب حضرت سید علی ہمدانی (رح) کے سالانہ عرس پاک کی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 470 افراد متاثر

حضرت شاہ ہمدان کا سالانہ عرس اگچہ بڑے عقیدت و احترام اور نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جاتاتھا۔لیکن آج تاریخی خانقاہ معلی میں حضرت شاہ ہمدان( رح) کے عرس پاک کے حوالے سے کسی بھی اجتماعی تقریب کا انعقاد نہیں ہوپایا۔

ہر سال عرس کے موقعہ پر وادی کے اطراف اکناف میں کثیر تعداد میں زائرین اس ولی کامل کے در پر پہنچ کر اپنے عقیدے مطابق حاجات کی روائی کے لئے خصوصی دعاؤں کا احتمام کرتے تھے۔تاہم جموں وکشمیر خاص کر کشمیر وادی میں کووڈ 19 سے متاثرین اور مہلوکین کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران خانقاہ معلی میں عرس کی اجتماعی تقریب ملتوی کی گئ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.