ETV Bharat / state

'عسکریت پسندوں کو ناکامیاب کیا جائے گا‘ - کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیا جائے گ

انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے نہیں دیا جائے گا۔

' عسکریت پسندوں کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے'

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:50 AM IST

انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شبانہ گشت، چیکنگ کا عمل تیز اور نئی ٹیکنالوجی کا بھی بھرپوراستعمال کیا جارہا ہے۔

' عسکریت پسندوں کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے'

آئی جی کشمیر وجے کمار نے جمعہ کے روز یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ 'کشمیر بھر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ تقریبات پرامن ماحول میں منعقد کی جائیں گیں'۔

انہوں نے کہاکہ 'پچھلے کچھ عرصے سے آپریشنوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ بہت سارے جنگجو کمانڈرز کو گرفتار یا ہلاک کیا گیا ہے۔

وجے کمار نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر کہاکہ '15 اگست یا 26 جنوری کو ہم سیکورٹی انتظامات بڑھاتے ہیں۔ رات کو گشت بڑھائی جاتی ہے اور چیکنگ کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے ہم نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہونے دیں گے'۔

انہوں نے کہا: 'عسکریت پسند اگر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو ہمارے پاس بھی ایسے حملوں کو کونٹر کرنے کی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں'۔

آئی جی پی نے کشمیری عوام سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: 'ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کریں'۔

دریں اثنا جموں کشمیر حکومت نے تین دہائیوں سے جاری روایت کو برقرار و بحال رکھتے ہوئے امسال بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی و ضروری قرار دیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ حکم نامے جاری کئے ہیں جن میں حکم کی عدولی کرنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

ادھر مبصرین کا متذکرہ حکم ناموں کے بارے میں کہنا ہے کہ جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ یا یوم آزادی کی تقریبات میں عام لوگوں کی طرف سے شرکت کرنے سے بائیکاٹ کرنا حکومت کی طرف سے اس نوعیت کے حکم نامے جاری ہونے کی بنیادی اور اصلی وجہ ہے۔

Intro:Body:

'No attempt by militants to succeed on Republic Day in kashmir

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:50 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.