ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز کو دوبارہ کھولنے کی سفارش

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 پھیلنے کے بعد تمام میڈیکل کالجز بند کر دئے گئے تھے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 12:35 PM IST

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز کو دوبارہ کھولنے کی سفارش
جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز کو دوبارہ کھولنے کی سفارش

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے جموں و کشمیر بھر میں دسمبر 2020 یا اس سے پہلے تمام میڈیکل کالجز کو دوبارہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔

این ایم سی نے مختلف کلاسز کی تربیت کا ایک تجویز کردہ شیڈول بھی جاری کیا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ انڈر گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ کی سہولت کے لیے میڈیکل کالج اسپتال میں کافی تعداد میں کووڈ 19 مریضوں کے بغیر دیگر مریضوں کے لیے بیڈز دستیاب کیے جاسکتے ہیں۔

محکمۂ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر کے اٹل دلو کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ' آپ سے گزارش ہے کہ میڈیکل ایجوکیشن کے بہترین مفاد میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ ساتھ این ایم سی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کووڈ 19 ایس او پیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے مرکزی علاقے میں تمام میڈیکل کالجز کو دوبارہ کھولا جائے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 پھیلنے کے بعد تمام میڈیکل کالجز بند کردیئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.