ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں اگلے ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا نیز دن کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں صبح کے وقت ٹھنڈ کی وجہ سے ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی۔
وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ برابر بحال وبرقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہفتہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔
وادی کشمیر میں 20 روزہ چلہ خورد کے ابتدائی دنوں کے دوران اگرچہ موسم خشک ہی نہیں بلکہ خوشگوار رہا تاہم گزشتہ کئی دنوں موسم مسلسل ابر آلود ہے جس کے باعث لوگوں کو دن کے دوران آفتاب کے دیدار بشمکل ہی نصیب ہوتا ہے۔ وادی میں ہفتہ کی صبح ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی جو دن گزرنے کے ساتھ دور ہوگئی۔