پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ 'مرکزی سرکار سیاسی اغراض کی خاطر اس طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے'۔
اس موقع پر بلال غنی لون نے کہا کہ 'میرواعظ محمد عمر فاروق نے ہمیشہ بھارت پاکستان کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کیا جا سکے'۔
پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'اگر مرکز میرواعظ سے کسی معاملے میں کوئی پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے تو وہ سرینگر میں بھی کی جاسکتی ہے۔ دہلی طلب کرنے کا کیا مطلب ہے'۔
پارٹی نے این آئی اے کی جانب سے میر واعظ کو دہلی طلب کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔