جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھنڈے پورہ پنجگام علاقے میں این آئی اے نے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک احمد کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
قومی تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کے روز رواں برس اپریل میں گرفتار ہوئے ہلال احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔
واضح رہے کہ ہلال احمد واگے کو امسال اپریل ماہ می امرتسر میں پنجاب پولیس نے 29 لاکھ روپے کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس کے بعد یہ کیس این آئی اے کو سونپ دیا گیا۔این آئی اے نے وگے اور رنجیت سنگھ کے درمیان روابط کا دعوی کیا جو ایک شدت پسند تھا، جسے رواں سال مئی میں ہریانہ کے سرسا علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
این آئی اے نے گزشتہ برس جون میں ایک کیس درج کیا تھا اور اسی سال دسمبر میں رنجیت سنگھ سمیت چار افراد اور چار کمپنیوں کے خلاف پہلی چارج شیٹ دائر کی تھی۔
این آئی اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ منشیات کے معاملے کی تفتیش کے نتیجے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں مقیم عسکریت پسند تنظیمیں بھارت میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے لئے رقوم مہیا کرنے کے لئے منشیات کی تجارت کا استعمال کررہی ہیں۔
این آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ' منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی عسکریت پسندی کے مقاصد کے لیے کورئیرز اور حوالہ چینل کے ذریعے کشمیر منتقل کی جاتی ہے۔'