اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے جونیئر انجینیئر کے گھر پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی اور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی۔
ذرائع کے مطابق غلام حیدر گنائی نامی اس سرکاری افسر کے گھر میں این آئی اے کو کچھ بھی قابل اعتراض مواد نہیں ملا۔ البتہ مذکورہ افسر کے گھر پر این آئی اے نے کن وجوہات کو لے کر چھاپہ مار کارروائی کی اس کا بھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے کشمیر میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے اور اس سے قبل این آئی اے نے جنوبی اور وسطی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپہ مارے۔