اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ این آئی اے نے کئی عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔
این آئی اے نے پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سرگرم عسکریت پسند زاہد احمد کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔وہیں کاک پورہ میں ہلاک شدہ عسکریت پسند عادل احمد کے گھر پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔
دربگام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے لیے کام کرنے والے نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
اطلاعات کے مظابق ضلع بڈگام میں این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔