ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ این آئی اے کی دو ٹیموں نے شوپیان ضلع کے مانی ہل بٹہ پورہ اور ملڑیرہ ترکہ وانگام علاقے میں تین جگہوں پر اب تک چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک این آئی اے نے رفیع راتھر جو حال ہی میں نیشنل ہائی وے پر جنگجو کمانڈر نوید بابو اور ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ پکڑا گیا، کے گھر میں چھاپہ مارا گیا۔
اس کے علاوہ ملڑیرہ ترکہ وانگام میں عسکریت پسند عادل احمد پال جو حزب المجاہدین سے وابستہ ہے، کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ این آئی اے نے ایک بی جے پی کے سر پنچ طارق احمد میر کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔
تادم تحریر ان علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔