ETV Bharat / state

این آئی اے کی چھاپہ ماری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

محبوبہ مفتی نے کہا کہ این آئی اے جیسی ایجنسی ڈرانے اور دھمکانے کے لیے بی جے پی کی پالتو ایجنسی بن گئی ہے۔

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 11:53 AM IST

Updated : Oct 28, 2020, 12:31 PM IST

این آئی اے کی چھاپہ ماری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل
این آئی اے کی چھاپہ ماری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

سرینگر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور گریٹر کشمیر کے دفتر پر این آئی اے کی جانب سے جاری چھاپہ ماری کے تعلق سے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ حکومت ہند کی طرف سے اظہار اور اختلاف رائے کی آزادی کو کچلنے کی مذموم کارروائیوں کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے جیسی ایجنسی ڈرانے اور دھمکانے کے لیے بی جے پی کی پالتو ایجنسی بن گئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ٹویٹ کے ذریعے کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے آج صبح گریٹر کشمیر کے دفتر کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز صبح میں جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے آج صبح شہر میں چار مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتاپ پارک میں گریٹر کشمیر کا دفتر، سوناور میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے مکان، نہرو پارک کے قریب محمد امین ڈنگولا سے تعلق رکھنے والے ہاؤس بوٹ اور نوا کدل میں این جی اتھ روٹھ کے دفتر پر این آئی اے کی ٹیم پہنچی اور ان جگہوں پر تلاشی لی۔

انگریزی روزنامہ گریڑ کشمیر کے دفتر واقع پریس کالونی کے علاوہ انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کے گھر پر بھی اس وقت این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی ہو رہی ہے۔

وہیں نجی فلاحی ادارہ اتھ روٹ کے دفتر واقع نواکدل سرینگر میں بھی اس وقت این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.