ETV Bharat / state

سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:01 AM IST

Updated : Sep 22, 2020, 1:26 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھاپے ڈالے۔

بارہمولہ میں چھاپہ مار کارروائیاں
بارہمولہ میں چھاپہ مار کارروائیاں

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں غلام رسول وازہ اور طارق احمد (سابق سرپنچ) جس کو پولیس نے سال گزشتہ منشیات کارو بار کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے اور اس کے علاوہ بونیار اوڑی اور کانسی پورہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے ایس اے کالونی نوگام میں تفضل پارمو ولد عبدالرشید پارمو کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔

ذرائع نے بتایا کہ تاہم وہاں این آئی اے کی ٹیم کو والدین سے معلوم ہوا کہ تفضل پیر باغ سری نگر میں رہائش پذیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے ٹیم نے تفضل کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ لے کر پیر باغ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام ان مقامات پر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم فی الوقت کسی بھی شخص کی گرفتاری یا چیز کی ضبطی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Last Updated : Sep 22, 2020, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.