ذرائع کے حوالے سےاین آئی اے نے سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ وزیر باغ سرینگر کے ظہور احمد بھٹ، بشیر احمد لون ڈون انٹرنیشنل اسکول کے قریب رہنے والے، عارف احمد مِسگر اور فضل حق جو سُنڈر چٹھہ بل کے رہنے والے ہیں، کے گھر پر چھاپہ مارا۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام افراد ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ ہیں۔
خیال رہے کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عسکریت پسندوں کی مالی اعانت کے ایک مبینہ کیس کے سلسلے میں تقریباً 30 تاجروں اور علیحدگی پسند رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مارچ 2019 سے ہی سری نگر اور مظفر آباد کے مابین کراس-ایل او سی ٹریڈ پر روک لگا دی گئی ہے۔