ETV Bharat / state

ادھم پور : شجرکاری کا پروگرام - ڈی آئی جی سجیت کمار سنگھ

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ضلع ریاسی کی غیر سرکاری تنظیم’’جیو اور جینے دو‘‘ کی جانب سے شجرکاری کی گئی۔

ادھم پور : شجرکاری کا پروگرام
ادھم پور : شجرکاری کا پروگرام
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:09 PM IST

ڈی آئی جی ادھم پور کے ریاسی رینج آفس میں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے گئے۔

اس میں چنار کے درخت سمیت متعدد پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سجیت کمار سنگھ کے ساتھ دیگر عملہ کے کارکنان نے جوش و خروش سے شرکت کی اور تنظیم کی شراکت اور کوششوں کو سراہا۔

ادھم پور : شجرکاری کا پروگرام

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سجیت کمار سنگھ نے ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں تنظیم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے، درخت لگانے سے ہماری آنے والی نسلوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

تنظیم کے صدر طارق شاہ نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے درخت اور پودے لگاتے رہے ہیں۔ اور یہ کہ ہم ماحول کا ایک اہم حصہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج ادھم پور میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جسے جاری رکھا جائے گا۔

انھوں نے ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے ہیں۔

اس تنظیم کا مقصد 2020 میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے۔

آبادی میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی کام میں اضافے اور مختلف وجوہات کی وجہ سے سارا ماحول بدل رہا ہے۔

اس تنظیم کی جانب سے ریلوے اسٹیشن ادھم پور، بی ایس ایف ٹریننگ سینٹر وغیرہ کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں درخت لگائے ہیں۔

تنظیم نے یہ پورا سال پودے لگانے کے لئے وقف کیا ہے۔

یہ تنظیم پھل دار پودوں کے ساتھ ساتھ ایک چنار کا درخت بھی ضرور لگاتی ہے، جو کہ جموں و کشمیر کی شناخت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا 74۔63 فیصد تین ریاستوں سے

طارق شاہ نے کہا کہ ہمیں تمام پودوں کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ ہم سانس لینے اور زندگی گزارنے کے لئے بہتر ماحول حاصل کرسکیں۔

تنظیم کی نائب صدر محترمہ پروین اختر نے اس کی اپیل کی جو بھی پودا لگانا چاہتا ہے اور اس کے پاس جگہ ہے تو ان سے رابطہ قائم کرے۔

اس موقع پر تنظیم کے صدر طارق شاہ ، نائب صدر محترمہ پروین اختر کے ساتھ پروگرام کے سکریٹری راجیش ، عاقب ، رنکو شاہ اور بنسی لال وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.