اطلاعات کے مطابق حاملہ خاتون ناظرہ بیگم (30) زوجہ محمدعرفان، ساکن شیری بارہمولہ کو اہل خانہ نے ضلع ہسپتال بارہمولہ میں 25 اپریل کو منتقل کیا تھا۔
مذکورہ خاتون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ خاتون کو دو روز قبل بڑی مشکل سے ضلع ہسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا تھا وہاں مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب بچے کی موت ہوگئی۔
اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کی جنگ میں عام مجبور، مفلس لوگوں کا ہسپتال میں استحصال کیا جا رہا ہے۔
کوروانا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے غریب لوگوں کا مناسب علاج نہیں کیا جارہا ہے۔ کیا کورونا کے نام پر غریبوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا جائے؟۔
اس سلسلے میں پرنسپل میڈیکل کالج بارہمولہ ڈاکٹر عبدل ہمید نے مبینہ لاپرواہی کے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کی۔