ETV Bharat / state

سری نگر: چھاپڑی فروشوں کے لئے نیا مارکیٹ قائم ہوں گا - street vendors

اس مارکیٹ کے چھاپڑی فروشوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ انتطامیہ حالات کے مطابق کبھی ہمیں ادھر ریڑے لگانے کی اجازت دیتی ہے تو کبھی ادھر، ہمارا کوئی مستقل ٹھکانہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں مستقل مارکیٹ فراہم کیا جائے تو نہ صرف ہمارا روزگار مستقل ہوگا بلکہ ہمارا استحصال بھی بند ہوجائے گا۔

new market will be established for street vendors in Srinagar
سری نگر: چھاپڑی فروشوں کے لئے نیا مارکیٹ قائم ہوں گا
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 3:30 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:24 PM IST

سری نگر میونسپل کارپوریشن چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری کے لئے چھ مرحلوں پر محیط سینسس اور رجسٹریشن عمل عنقریب شروع کررہا ہے۔ اس عمل کا مقصد چھاپڑی فروشوں کے لئے مستقل بنیادوں پر مزید چھاپڑی مارکیٹ قائم کرنا ہے۔

سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'سری نگر کے تمام چھاپڑی فروشوں کی مکمل رجسٹریشن اور سینسس کے لئے ہدایات دی ہیں۔ اس عمل کو چھ مرحلوں میں اںجام دیا جائے گا تاکہ جعلی رجسٹریشن کی کوئی گنجائش نہ رہ سکے۔ یہ چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری کے لئے مزید چھاپڑی مارکیٹ قائم کرنے کا آغاز ہے'۔

انتظامیہ نے چھاپڑی فرشوں کے لئے سری نگر کے قلب اور تجارتی مرکز لالچوک میں ایک چھاپڑی مارکیٹ قائم کیا ہے جہاں چھاپڑی فروش اپنا کام کررہے ہیں۔ اس مارکیٹ کا نام پہلے 'مکہ مارکیٹ' رکھا گیا تھا بعد میں سال 2016 کی ایجی ٹیشن کے بعد یہ مارکیٹ 'فیشن مارکیٹ' کے نام سے کھل گیا تاہم آج یہ مارکیٹ 'مکہ مارکیٹ' کے نام سے ہی چل رہا ہے۔

اس مارکیٹ کے چھاپڑی فروشوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ انتطامیہ حالات کے مطابق کبھی ہمیں ادھر ریڑے لگانے کی اجازت دیتی ہے تو کبھی ادھر، ہمارا کوئی مستقل ٹھکانہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں مستقل مارکیٹ فراہم کیا جائے تو نہ صرف ہمارا روزگار مستقل ہوگا بلکہ ہمارا استحصال بھی بند ہوجائے گا۔

بتادیں کہ حال ہی میں جب مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اپنے دورہ وادی کے دوران مکہ مارکیٹ میں اچانک نمودار ہوئے تو وہاں ایک چھاپڑی فروش نے ان سے کہا کہ ہمیں یہاں ڈسپوزل کے بطور استعمال کیا جاتا ہے۔

ادھر لوگوں کا کہنا ہے کہ سری نگر کے اطراف واکناف کی سڑکوں کے کناروں اور اہم چوراہوں پر ڈیرہ زن چھاپڑی فروش نہ صرف ٹریفک جام کے باعث بن جاتے ہیں بلکہ لوگوں کے پیدل چلنے پھرنے میں بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے چھاپڑی فروش سڑکوں پر گاڑیوں وغیرہ کے شور غل میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.