جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے نئے ہائی ٹیک پولی ہاؤس تعمیر کیے ہیں۔
کچن گارڈن اسکیم کے ایگریکلچر اسسٹنٹ ظہور احمد نے بتایا کہ دس لاکھ روپے کی لاگت والے یہ ہائی ٹیک پولی ہاؤس مرکزی حکومت کی سرپرستی میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) اسکیم کے تحت نصب کیے گئے ہیں ، جس میں جدید نمو جیسے نمی کنٹرول، ایک فوگر سسٹم، درجہ حرارت کنٹرولر اور ہیٹنگ سسٹم شامل ہیں۔ '
ظہور احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ پولی ہاؤس میں صرف 12 سے 14 مربع فٹ کے رقبے کا احاطہ کیا گیا تھا جبکہ نیا ہاؤس 2000 مربع فٹ سے زیادہ کا احاطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ ' نیا ہائی ٹیک پولی ہاؤس 2000 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں جدید زرعی سامان موجود ہے۔ یہ نظام ہمیں بہتر معیار پر بہت زیادہ پیداوار دے سکتا ہے۔ ہمیں سبزیوں کو اگانے کے لیے قدرتی عمل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نئے سازو سامان کی مدد سے ہم رات کو اور آف سیزن میں بھی تازہ سبزیاں اگاسکتے ہیں۔'
ایک کسان غلام دین نے بتایا کہ یہ نیا نظام جموں و کشمیر کے عوام کے لئے بہت فائدہ مند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ' وادی کشمیر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنی روزی روٹی کے لیے سبزیوں کی کاشت پر انحصار کرتی ہے۔ پچھلے متعدد ہاؤسز بہت پرانے تھے اور بہت کم فضلہ پیدا کرتے تھے۔ ایک ایسی سبزی جس میں کاشت کرنے اور فصل کاٹنے میں آٹھ ماہ لگیں گے، اب صرف دو ماہ لگیں ۔'