ETV Bharat / state

جموں میں پہلی بار مہیلا جن شنوائی

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ یہ اقدامات این سی ڈبلیو نے موصولہ شکایات کو موثر انداز میں نمٹانے کے لئے لیا گیا ہے۔

جموں میں پہلی بار مہیلا جن سنوائی کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:47 AM IST

جموں وکشمیر کے محکمہ سوشل ویلفیئر (ایس ڈبلیو ڈی) کے تعاون سے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے جموں کنال روڈ کے کانفرنس روم، ہاسپیٹلٹی اور پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ میں پہلی بار مہیلا جن شنوائی کا انعقاد کیا۔

جن شنوائی پروگرام چیئرپرسن این سی ڈبلیو ریکھا شرما کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔

جن شنوائی پروگرام کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کی خواتین سے متعلق 40 شکایات کی سنوائی کی گئی۔ چیئر پرسن این سی ڈبلیو نے کمیشن کے ذریعہ پروگرام کے دوران اٹھائے گئے 20 مقدمات میں سات معاملات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔

اس موقع پر این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات این سی ڈبلیو کو موصولہ شکایات کے موثر انداز میں نمٹانے کے لئے لیا گیا ہے اور یہ ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کو درپیش مشکلات کے بارے میں سب سے پہلے معلومات جمع کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ ' خاص طور پر اس اقدام کا آغاز خواتین کو بااختیار بنانے اور گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین تک پہنچنے پر صنفی حساسیت لانے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔'

اس پروگرام کے دوران مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو شبنم شاہ کمیلی، کونسلر این ڈبلیو سی، نیہا مہاجن، ایس پی شمالی جموں پی ڈی نتیا اور ایس ڈبلیو ڈی کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.