ETV Bharat / state

'وبا کے دور میں میڈیا کو مزید حساس ہونے کی ضرورت' - میڈیا کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی

ایسے وقت میں جبکہ ساری دنیا کووڈ-19 جیسی خطرناک وبا سے دوچار ہے اور لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے ایسے میں میڈیا کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

وبا کے دور میں میڈیا کومزید حساس ہونے کی ضرورت

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:41 PM IST

اس کام میں محض خبررسانی نہیں رہ جاتا،بلکہ اسے اپنے قارئین کی نفسیاتی تربیت کا سامان بھی کرنا چاہیے۔

اس ماحول میں سنسنی خیز،فرضی اور منفی اثر ڈالنے والی خبروں کی اشاعت سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ باتیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کونسل کی جانب سے ’وبائی دور میں اردو میڈیا کا کردار اور ذمے داریاں‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن مذاکرے میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں کس طرح زندگی گزارنی ہے اور وائرس سے بچنے کے لیے کیا ضروری اقدامات اور حفاظتی تدبیریں ہیں، ان پر خصوصی مضامین،فیچرز اور ڈاکٹرز کے مشورے شائع ہونے چاہئیں۔

قبل ازاں انھوں نے اس مذاکرے میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں بھی کونسل تمام احتیاطی تدابیر کو عمل میں لاتے ہوئے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے، یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اس آن لائن مذاکرہ میں بی بی سی، روزنامہ انقلاب،ایشین اسکول آف میڈیا اسٹڈیز،نوئیڈا میں اسکول آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن،اشوکا یونیورسٹی،ہریانہ کے نمائندے سمیت قومی کونسل کے ریسرچ افسران شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.