ETV Bharat / state

' پھنسے کشمیریوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم ذاتی مداخلت کریں' - کوروناوائرس

کوروناوائرس کے پیش نطر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کئی کشمیری ملک کے دوسرے حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

' پھنسے کشمیریوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم ذاتی مداخلت کریں'

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:35 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST

نیشنل کانفرنس اراکین پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مغربی بنگال اور ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے کشمیری مزدوروں، تاجروں، طلبا اور شہریوں کی فوری واپسی کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

این سی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 'مسلسل لاک ڈاﺅن سے درماندہ افراد زبردست مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مسلسل بیرونِ ریاست قیام کرنے سے درماندہ لوگوں کی محنت و مشقت سے کمائی جمع پونجی ختم ہوگئی ہے۔ ان افراد کے لئے اب دو وقت کا کھانا اور رہنے کے لئے کرایہ دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے اور ان کے پاس گھر واپس سفر باندھنے کا خرچ بھی باقی نہیں رہا ہے۔'

این سی اراکین پارلیمان نے کہا کہ' امرتسر، دلی، علی گڑھ، بنگلور، حیدرآباد، چنئی اور دیگر جگہوں پر درماندہ طلبا، تاجروں اور دیگر شہریوں کی حالت زاد انتہائی تشویشناک معاملہ ہے اور ایسے افراد کی جنگی بنیادوں پر واپسی کے لئے منصوبہ تیارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

پھنسے ہوئے افراد کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے پر انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اراکین پارلیمان نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے درماندہ افراد تک پہنچنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپسی کا منصوبہ تیار ہونے تک درماندہ افراد کو فوری طور راشن کے علاوہ نقد امداد فراہم کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ اور اتر م پر چھوڑنے پر انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اراکین پارلیمان نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے درماندہ افراد تک پہنچنے کے لئ ا کھنڈ میں نوڈل آفیسروں کی تعیناتی ہونی چاہئے، اور ان افسران تک درماندہ افراد کو آسان رسائی حاصل ہونی چاہئے۔

نیشنل کانفرنس اراکین پارلیمان نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم سے بیرونِ ملک درماندہ سینکڑوں کشمیری طلباء کی وطن واپسی پر بھی توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

انہوں نے بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھنسے کشمیریوں کی واپسی کے لئے بھی زور دیا اور کہا کہ ایران سے واپسی کے لئے طلباء اور زائرین کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ویسے ہی دیگر ممالک سے بھی کشمیریوں کی واپسی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.