کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے رہنما پیارے لال شرما نے ضلع کشتواڑ کے کیشتوان کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر درجنوں مقامی باشندوں نے ان کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ضلع کشتواڑ کے کیشوان میں نیشنل کانفرنس پارٹی کی طرف سے یک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما پیارے لال شرما نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس پارٹی کو اپنے اپنے علاقوں میں مضبوط کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو اپنے اپنے علاقوں میں مضبوط کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔ ساتھ ہی ان پر زور دیا گیا کہ آنے والے پنچایتی انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کر کے نیشنل کانفرنس پارٹی کے امیدواروں کو حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ نیشنل کانفرنس پارٹی علاقہ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، نیشنل کانفرنس پارٹی کی جانب سے اندروال کے سبھی بلاکوں میں آئے روز کارکنان کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں تیزی سے لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: DDC Member ڈی ڈی سی ممبر نے ترال کے کئی اور علاقوں کا دورہ کیا
نیشنل کانفرنس پارٹی کے لیڈر پیارے لال شرما نے یقین دہانی کروائی کہ نیشنل کانفرنس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں اور علاقہ کے تمام مسائل کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی جس سے کیشوان علاقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔