پارٹی کنونشن کی صدارت نیشنل کانفرنس کے یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری سمیراحمد بٹ نے کی۔
سمیراحمد بٹ کے مطابق کنونشن کا مقصد پارٹی کی کارگردگی اور مضبوطی کو لے کر غور و فکر کرنا تھا۔
انہوں نے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ محبوبہ نے دفعہ 35 کو لیکر وعدہ خلافی کی ہے اور وہ کامیاب حکومت بنانے میں ناکام رہی ہیں۔
کنونشن کے دوران دفعہ 35 اے کا موضوع زیر بحث رہا، نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے مقررین نے دفعہ 35 اے کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عہد کیا۔