ETV Bharat / state

غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر نیشنل کانفرنس کی مذمت - پارٹی ہمیشہ ہی ہر طرح کے تشدد کے خلاف رہی ہے

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مغربی بنگال کے پانچ مزدوروں کی ہلاکت پر نیشنل کانفرنس نے مذمت کی اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر نیشنل کانفرنس کی مذمت
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 5:48 PM IST

نیشنل کانفرنس نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'ہم اس دردناک واقعے اور غیر انسانی حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ' پارٹی ہمیشہ ہی ہر طرح کے تشدد کے خلاف رہی ہے اور بے گناہ غیر مقامی مزدوروں کا قتل ناقابل قبول ہے۔ ہم انسانی جان کا احترام کرتے ہیں۔ کسی بھی مذہب نے اس طرح کی حرکت کی منظوری نہیں دی۔'

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے روایتی جدوجہد، تشدد اور ہر طرح کے تعصبات کی زینت بنی ہوئی تھی۔ ہم ٹرک ڈرائیورز پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

اس طرح کے حملے کشمیر اور کشمیریوں کو بدنام کرنے کے لیے کئے جارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد تعلق رکھنے والے یہ مزدور گزشتہ کئی برسوں سے جموں کشمیر کے ضلع کولگام کے کاترسو ، کھانڈی پورہ اور دیگر دیہات میں بطور مزدور کام کررہے تھے۔

Intro:Body:

NC condemns killing of five migrant labourers in Kulgam

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.