ETV Bharat / state

سینئر آئی اے ایس افسر کشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بنے - جموں و کشمیر کیڈر کا ایک سینئیر آئی اے ایس افسر نوین کمار چودھری

بی جے پی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کرنے کے بعد یہ پہلے غیر مقامی افسر ہیں جن کو یہ سند حاصل ہوئی ہے۔

سینیئر آئی اے ایس افسر کشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بنے

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 9:30 AM IST

ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے جموں و کشمیر کیڈر کا ایک سینئر آئی اے ایس افسر نوین کمار چودھری انتظامی خدمات کے افسران سے جموں وکشمیر کا پہلا مستقل رہائشی بن گیا۔

سینیئر آئی اے ایس افسر کشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بنے
سینیئر آئی اے ایس افسر کشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بنے

اطلاعات کے مطابق نوین کمار چودھری کو ڈومیسائل سرٹیفکٹ جموں خطے کے گاندھی نگر کے تحصیلدار نے جاری کیا ہے۔

نوین چودھری ریاست بہار کے رہنے والے ہیں اور وہ گزشتہ 15 برس سے زائد عرصے سے جموں و کشمیر میں تعینات ہیں اور اس وقت محکمہ زراعت اور باغبانی کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے۔

گزشتہ برس پانچ اگست دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بی جے پی نے جموں و کشمیر کا مستقل رہائشی نظام ختم کرکے ملک کے کسی بھی شہری کے لیے جموں و کشمیر کا مستقل رہائشی بننے کی راہ ہموار کی تھی۔

اس سے قبل دفعہ 34 اے کے تحت فقظ جموں و کشمیر کے باشندوں کو یہ حق حاصل تھا، نئے قوانین کے مطابق ملک کے کسی بھی شہری جس نے جموں و کشمیر میں 15 برس سے سرکاری یا کسی نجی ادارے میں کام کیا ہو، یا اس کے کسی بچے کو یہاں کے اسکول کی سند ہو وہ جموں و کشمیر کا ڈومیسائل بن سکتا ہے۔

ماہرین قوانین کا ماننا ہے کہ نئے ڈومیسائل سے جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے سے یہاں کا مسلم اکثریتی نظام ختم کرنے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکٹ کے ای ایپلیکیشن کو لانچ کیا ۔

جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی کے ذریعے ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ 'اس سروس کے لانچ کرنے کے بعد اب 27 گورنمنٹ ٹو سٹیزنز (جی 2 سی) آن لائن خدمات دستیاب ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.