ETV Bharat / state

جموں میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 1:58 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں میں آج نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی چیئرمین ہرس دیو سنگھ کی قیادت میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خلاف احتجاج کیا۔

روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خلاف احتجاج

احتجاج کررہے پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں بھارت سے بنگلہ دیش و برما جانے کو کہا مظاہرین "گو بیک ، گو بیک ، روہنگیا گو بیک " جیسے نعرے لگارہے تھے۔

روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خلاف احتجاج، دیکھیں ویڈیو

اسے قبل بھی جموں و کشمیر نیشنل پنٹھرز پارٹی نے خطے میں کئی بار روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرس دیو سنگھ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر جموں میں برما سے رہنے کے لئے آئے ہیں اور ان کو جموں سے جلد از جلد نکالا جانا چاہیے، کیونکہ یہ ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور یہ لوگ چوری منشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر قانونی تارکین وطن نے جموں شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سنگین جرائم کا مرکز بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر بنگلہ دیشی یا تو بھکاری ہیں یا اسٹریٹ ہاکر ہیں جو جموں کے ہر گوشے اور کونے سے بہت واقف ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ایک بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔

ہرس دیو سنگھ نے مزید بتایا کہ ان میں سے بیشتر غیر قانونی سرگرمیوں جیسے پابندی، انسانی سمگلنگ، چوری اور کسی بھی طرح سے عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے میں ملوث نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے نروال اور بھٹنڈی علاقے میں روہنگیا کے مسلمان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ملک میں روہنگیا مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ آبادی جموں صوبے کے مختلف حصوں میں مقیم ہے۔
جموں اور کشمیر کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جموں میں گذشتہ چند برسوں سے 5700 روہنگیا مسلمان رہ رہے ہیں۔

Intro:Body:

04 jan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.