ETV Bharat / state

جموں ۔سرینگر قومی شاہرہ بند ،مسافر پریشان - جموں سرینگر

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک کرگرنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں راستے میں پھنسی ہوئی ہیں۔

jammu highway closed from
jammu highway closed from
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 4:27 PM IST

جموں و کشمیر پولیس ذرائع کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک گئی جس کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی اور دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

جموں ۔سرینگر قومی شاہرہ بند ،مسافر پریشان

وہاں پھنسے ایک مسافر محمد یوسف نے کہا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے جموں میں ہیں، سڑک بند ہونے سے اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ جموں میں ہوٹل مالکان و دکاندار انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، انہوں نے سرکار سے کی ہے کہ سڑک کو جلد از جلد بحال کیا جائے'۔

ایک دیگرمسافر نے کہا کہ وہ سرکار سے گزارش کرتے ہیں کہ انہیں گھر پہنچایا جائے تاکہ کسی اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

واضح رہے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے ڈگڈول علاقے میں دو دن پہلے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی ہے تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق آج شام تک ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔

کچھ روز قبل ہوئی برف باری کے بعد جموں و کشمیر قومی شاہرہ کو مال سے بھری گاڑیوں کے لیے بحال کر دیا گیا تھا، لیکن گزشتہ رات ایک بار پھر سڑک پر پسلیاں گرنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔

Intro:Body:

m,n,nm

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.