اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کو صاف کیا کہ نیشنل کانفرنس کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنے گی، جس کے لیے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبدالله بذات خود راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی اس معاملہ میں کہا ہے کہ وہ راہل گاندھی کا استقبال کریں گے اور وہ اس کے لیے یو ٹی سرحد پر جائیں گے۔ Omar Abdullah on Bharat Jodo Yatra
انہوں نے نے صاف صاف کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ ہو گی۔ عمر عبدالله نے فائر اینڈ ایمرجینسی محکمہ میں بھرتیوں کی انکوائری کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان انکوائریز کے بجائے سرکار کو سسٹم ٹھیک کرنے پر دھیان دینا چاہیے، جب کہ انکوائریز کا اثر براہِ راست طور پر یہاں کے روزگار پر بھی مرتب ہو رہا ہے۔ Omar Abdullah said that the National Conference will be part of Congress Bharat Jodo Yatra
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ کے ڈورو اور کوکرناگ میں علاحدہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ 2019 سے قبل کبھی کبھار ہی بھرتیوں کے عمل پر سوال اٹھتے تھے جو اب معمول بن گیا ہے۔ اس موقعے پر ناصر اسلم، وانی سکینہ ایتو، ڈاکٹر ویری، ایڈووکیٹ لازمی، الطاف كلو، سيد توقير اور ظفر چودھری سمیت دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ لیڈران نے کارکنوں کو نیشنل کانفرنس کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ عمر عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر کے مجوزه انتخابات، بجلی، سڑک اور پانی کے مسائل سے بڑھ کر ہوں گے، جس کو لوگوں کو سمجھنا ہوگا۔