ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کی طرف سے اجے پنڈتا کے قتل کی مذمت

نیشنل کانفرنس کے اقلیتی سیل نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں سرپنچ اجے پنڈتا کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔

نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کی طرف سے اجے پنڈتا کی ہلاکت کی مذمت

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:54 PM IST

پارٹی کی اقلیتی سیل کے لیڈران بی ایل بٹ (سابق ایم ایل سی)، ایم کے یوگی، شیخ آمنہ، بال کرشن بٹ، وید لعل پنڈتا، موہن لعل پنڈتا، رمیش بھارتی، پی ایل تلاشی، ٹی کے کول، شادی لعل ٹکو، پنکی بٹ، راجندر دھر، ماسٹر روشن لعل، اشونی بٹ، بٹو جی، ینو بٹ اور سوبن پنڈتا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اجے پنڈتا کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حقائق کو عوام کے سامنے لانے اور قتل ناحق کے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے مہلوک سرپنچ کے پسماندگان کی بھر پور مالی امداد کی اپیل کی اور اُس کے اہل خانہ میں کسی کو سرکاری نوکری دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اقلیتی سیل کے لیڈران نے عوامی نمائندوں کو سیکورٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پارٹی کے اقلیتی سیل کے لیڈر ایم کے یوگی نے آنجہانی کے آخری رسومات میں بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.