پارٹی کے ترجمان مدن منٹو نے بتایا کہ پارٹی کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے زیر صدارت میں پارٹی کے دیگر سابق اراکین اسمبلی کا وفد آج بروز اتوار جموں سے سرینگر کے لیے روانہ ہوگا۔ صوبائی صدر دیوندرسنگھ راناکی قیادت میں یہ وفد سرینگر جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جمعرات کو گورنر ستیہ پال ملک کو دیویندر سنگھ رانا کی گزارش کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں مقیم سینیئر رہنماؤں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو ختم کرنے کے فورا بعد ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی نے ریاست میں سیاسی صورتحال کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کیے جانے سے قبل کے ایک دن قبل یعنی چار اگست کی رات میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمرعبداللہ کو نظر بند کردیا گیا تھا۔
ان کے علاوہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی سمیت متعدد بڑے رہنماؤں کو بھی نظر بند رکھا گیا تھا۔جبکہ جموں میں مقیم پارٹی کے رہنماوں پر عائد پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے۔