ایس ایس پی رامبن انیتا شرما کے مطابق ضلع پولیس رامبن نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او بانہال عابد حسین بخاری کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور نے مصدقہ اطلاع پر بانہال ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ناکہ لگا کر ایک مشتبہ شخص کی تلاشی لی۔
اس کے ایک بیگ سے ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے اسمگلر مزمل حسین ولد نظیر احمد شاہ ساکنہ خوردھار تحصیل، ضلع راجوری کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسمگلر کے خلاف منشیات ایکٹ کی زیر دفعہ 8/20 NDPS ایکٹ کے تحت تھانہ پولیس بانہال میں معاملہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔